2 Line Urdu Poetry Copy Paste

🌸 وصل میں رنگ اڑ گیا میرا
💔 کیا جدائی کو منہ دکھاؤں گا

🍷 ساغر و جام کو چھلکاؤ کہ کچھ رات کٹے 🍷
🥂 جام کو جام سے ٹکراؤ کہ کچھ رات کٹے 🥂
🌌 کھائے جاتی ہے یہ تنہائی یہ تاریکئ شب 
🌙 دو گھڑی کے لئے آ جاؤ کہ کچھ رات کٹے
چپ تمہاری مجھے دیوانہ بنا دیتی ہے 🤫
آج للہ نہ شرماؤ کہ کچھ رات کٹے 🌙
ہاں یہ وعدہ رہا اب پھر نہیں روکیں گے کبھی 🤝
آج کچھ دیر ٹھہر جاؤ کہ کچھ رات کٹے 🌙
ساز و نغمہ ہی سہی ہاں مے و مینا ہی سہی 🎶
ساقیا جام ہی بھر لاؤ کہ کچھ رات کٹے 🍷
تم کو بھلا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے 💭
میں زہر کھا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے 💔
کل میری ایک پیاری سہیلی کتاب میں 📚
اک خط چھپا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے ✉️
🌸 اس وقت رات رانی مرے سونے صحن میں
🌺 خوشبو لٹا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
🙏 ایمان جانئے کہ اسے کفر جانئے 
🌹 میں سر جھکا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
🌟 انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرف
🚆 اک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
🚶‍♂️ ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتے
🌅 اب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
🌌 رات کے بعد سحر ہوگی مگر کس کے لئے
🌅 ہم ہی شاید نہ رہیں رات کے ڈھلتے ڈھلتے
آپ وعدے سے مکر جائیں گے رفتہ رفتہ 🌟
ذہن سے بات اتر جاتی ہے ٹلتے ٹلتے 🌙
🧱 ٹوٹی دیوار کا سایہ بھی بہت ہوتا ہے
☀️ پاؤں جل جائیں اگر دھوپ میں چلتے چلتے
💭 بے قراری سی بے قراری ہے
❤️ وصل ہے اور فراق طاری ہے
⏳ جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
💔 ہم نے وہ زندگی گزاری ہے
🌙 بن تمہارے کبھی نہیں آئی
😴 کیا مری نیند بھی تمہاری ہے
📜 حادثوں کا حساب ہے اپنا
⏳ ورنہ ہر آن سب کی باری ہے
🌟 خوش رہے تو کہ زندگی اپنی
💫 عمر بھر کی امیدواری ہے
⏳ زندگی کاوش باطل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
🌟 تو ہی اک عمر کا حاصل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
🚶‍♂️ لوگ ملتے ہیں سر راہ گزر جاتے ہیں
❤️ تو ہی اک ہم سفر دل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
🌹 ایک میں نے ہی اگائے نہیں خوابوں کے گلاب
💔 تو بھی اس جرم میں شامل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
🌟 تو نے سوچا ہے مجھے تو نے سنوارا ہے مجھے
❤️ تو مرا ذہن مرا دل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
🚫 اب کسی راہ پہ جلتے نہیں چاہت کے چراغ
🏁 تو مری آخری منزل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
💔 تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
🌹 تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
👀 میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
🌟 کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
💔 وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہے
🌟 بڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو
💖 بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا
🤝 زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا
😢 تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لی
💔 تو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا
💔 تم اپنی کج کلاہی ہار بیٹھیں
👗 بدن کو بے لبادہ کر لیا کیا
❤️ بہت نزدیک آتی جا رہی ہو
💔 بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
😔 کیا ستم ہے کہ اب تری صورت
🔍 غور کرنے پہ یاد آتی ہے
📄 فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیں
🧹 میز پر گرد جمتی جاتی ہے
🏠 کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے
🔨 روز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
😐 اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والا
🌍 ہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والا
💔 اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا
🏡 سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا
💭 یادیں پاگل کر دیتی ہیں
🗣️ باتیں پاگل کر دیتی ہیں
😶 چہرہ ہوش اڑا دیتا ہے
👀 آنکھیں پاگل کر دیتی ہیں
🚶‍♂️ تنہا چلنے والوں کو یہ
🌿 راہیں پاگل کر دیتی ہیں
🌞 دن تو خیر گزر جاتا ہے
🌙 راتیں پاگل کر دیتی ہیں
🌞 دن تو خیر گزر جاتا ہے
🌙 راتیں پاگل کر دیتی ہیں
💀 قریب موت کھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
⚔️ قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
🚶‍♂️ پھر اس کے بعد کبھی ہم نہ تم کو روکیں گے
💨 لبوں پہ سانس اڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
🌅 نہیں امید کہ ہم آج کی سحر دیکھیں
🌙 یہ رات ہم پہ کڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
💔 دم فراق میں جی بھر کے تم کو دیکھ تو لوں
⏳ یہ فیصلے کی گھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
😔 زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
⏳ تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
💘 تو محبت سے کوئی چال تو چل
🎯 ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
🚶‍♂️ ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
🌟 اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
🕯️ میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہے
✨ جو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے
🏠 آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کی
🕋 کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے
🤐 تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
🔊 اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
🍬 اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
🚶‍♂️ اس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
❤️ اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں
🗣️ چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
🪑 اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
🤷‍♂️ اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
💃 بزم جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص
🪑 جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ گیا
🔥 پرائی آگ پہ روٹی نہیں بناؤں گا
☔ میں بھیگ جاؤں گا چھتری نہیں بناؤں گا
اگر خدا نے بنانے کا اختیار دیا
علم بناؤں گا برچھی نہیں بناؤں گا
🎭 فریب دے کے ترا جسم جیت لوں لیکن
🚤 میں پیڑ کاٹ کے کشتی نہیں بناؤں گا
⚔️ میں دشمنوں سے اگر جنگ جیت بھی جاؤں
🚫 تو ان کی عورتیں قیدی نہیں بناؤں گا
⚔️ میں دشمنوں سے اگر جنگ جیت بھی جاؤں
🚫 تو ان کی عورتیں قیدی نہیں بناؤں گا
🌧️ بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتا
🏘️ ہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
🌧️ بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتا
🏘️ ہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
❤️‍🔥 محاذ عشق سے کب کون بچ کے نکلا ہے
🙏 تو بچ گیا ہے تو خیرات کیوں نہیں کرتا
💖 مجھے تو جان سے بڑھ کر عزیز ہو گیا ہے
تو میرے ساتھ کوئی ہاتھ کیوں نہیں کرتا

💔 کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں
😔 یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں

🔆 بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی
💔 لیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا

Urdu poetry holds a special place in the hearts of many, captivating readers with its emotional depth and eloquent expression. Whether you appreciate the beauty of love, sorrow, or life’s complexities, Urdu poetry offers a treasure trove of two-line verses that perfectly encapsulate profound feelings in just a few words.

Why Choose 2 Line Urdu Poetry Copy Paste?

Two-line poetry, often referred to as ‘couplets,’ is concise yet powerful. These short verses are easy to remember and can be shared effortlessly, making them ideal for social media, messages, or personal reflections. The beauty of Urdu lies in its ability to communicate deep feelings succinctly, making even the briefest of verses profoundly impactful.

Copy and Paste Your Favorite Lines

Here are some exquisite two-line Urdu poetry examples you can copy and paste for your use:

1. محبت ایک خوبصورت خواب ہے، خواب میں بھی یادیں رہتی ہیں۔
– (Love is a beautiful dream; memories linger even in dreams.)

2. خاموشی کی ایک زبان ہے، جہاں ہر لفظ کی اپنی کہانی ہے۔
– (Silence has its own language, where every word tells its story.)

Feel free to share these lines with friends or use them as inspiration for your own writing. Urdu poetry can offer comfort, joy, and a deeper understanding of our emotions, no matter the context.

Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *